پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پی پی چیئرمین اور برطانوی ہائی کمشنر نے دو طرفہ تعلقات سے متعلق گفتگو کی۔
بلاول بھٹو اور کرسچین ٹرنر نے اس موقع پر افغانستان کی بدلتی صورتحال سے متعلق خصوصی گفتگو کی۔
دوران گفتگو برطانوی ہائی کمشنر نے پی پی چیئرمین کو سندھ کے دورے سے متعلق بھی بتایا۔
بلاول بھٹو نے کرسچین ٹرنر کے دورہ سندھ کے پروگرام کا خیر مقدم کیا۔
Comments are closed.