وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاور سید نے ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ نے امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید کا پاکستان میں خیرمقدم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے پاک امریکا کاروباری روابط بہتر بنانے میں دلاور سید کے کردار کا اعتراف کیا۔
دفتر خارجہ نے موسمیاتی تبدیلی، صحت، توانائی اور سرمایہ کاری پر بات چیت کو مفید قرار دیا۔
وزیر خارجہ نے ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے خصوصاً صاف توانائی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں امریکا نے پاکستان میں پن بجلی، ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔
دلاور سید نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ سطح کی قیادت اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور پاک امریکا تجارتی اور معاشی تعلقات مزید گہرے کرنے پر بات چیت کی۔
Comments are closed.