چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے کاروباری افراد کو بھی اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔
ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کےلیے دور رس اثرات والے اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے سے کاروباری مواقع بڑھے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی بحالی کےلیے زبردست کوششیں کی گئیں۔ ان کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے جی ایس پی پلس معاہدے میں توسیع کی، اس کی وجہ سے کاروباری افراد کو بہترین مواقع حاصل ہوئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کےلیے سفارتکاروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے کاروباری افراد کو بھی اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
Comments are closed.