farm girl hookup cancer man and hookups mature hookup app casual encounter hookups 2010 free hookup apps my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو زرداری کی نثار کھوڑو کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے نثار احمد کھوڑو کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ 

اس سلسلے میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی پی پی نے ایک پیغام جاری کیا۔ 

انہوں نے نثار احمد کھوڑو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’نو منتخب سینیٹر نثار احمد خان مبارک ہو۔

خیال رہے کہ پی پی پی رہنما نثار احمد کھوڑو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کا ضمنی انتخاب جیت کر سینیٹر منتخب ہوگئے۔

وہ 101 میں سے 99 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ مجموعی ووٹ میں سے 2 ووٹ مسترد ہوئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے 4 راکین نے نثار کھوڑو کو ووٹ دیا، وزیراعلیٰ سندھ

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی اس نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت دھچکا لگا جب پارٹی کے بائیکاٹ کے باوجود اس کے 4 اراکین صوبائی اسمبلی ووٹ دینے پہنچے تھے۔ 

اس انتخاب میں پہلے پی ٹی آئی، پھر ایم کیو ایم اور اس کے بعد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے بھی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.