جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

بلاول بھٹو زرداری کی دوسرے بھانجے سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دوسرے بھانجے سے ملاقات کی ہے۔

گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی نے اپنے دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی تصویر شیئر کی۔

اس تصویر میں بختاور بھٹو کے بھائی اور میر سجاول کے ماموں بلاول بھٹو کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے ننھے سے بھانجے کو گود میں اٹھایا ہوا ہے، اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’جب سجاول نے بلاول سے ملاقات کی۔‘

پی پی صدر آصف علی زرداری، وفاقی وزیر برائے خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے اپنے دونوں کی بیٹوں کی تصویر شیئر کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.