بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ بھٹو کے بچپن کی تصویریں شیئر کردیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپنی چھوٹی بہن، آصفہ بھٹو زرداری کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

ملک کی پہلی خاتون، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کل اپنی 29ویں سالگرہ منائی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ سوشل میڈیا پر خوبصورت پرانی یادیں شیئرکی گئیں اور ساتھ سالگرہ کی مبارکباد بھی دی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو میری ننھی سی بہن۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.