وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
کوئٹہ دھماکے پر دیے گئے مذمتی بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کو خوش کرنا بند کرے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
اس پر جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو اسپانسر کرتا ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور نریندر مودی کی حکومت پاکستان میں دہشت گردی کو اسپانسر کرتی ہے۔
وفاقی وزیر نے استفسار کیا کہ بلاول بھٹو زرداری دہشت گردی کے اسپانسرز کی مذمت کیوں نہیں کرتے؟ آپ کیوں شرماتے ہیں؟
Comments are closed.