بلوچستان کے جلسے کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور عبدالقادر بلوچ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
کوئٹہ میں تقریب کے دوران مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والے ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پی پی جوائن کرلی۔
تقریب سے ثنا اللہ زہری، عبدالقادر بلوچ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا۔
بلاول بھٹو کے خطاب کے اختتام سے قبل عبدالقادر بلوچ نے انہیں ایک کاغذ دیا، جس میں ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اہم افراد کے نام شامل تھے۔
پی پی چیئرمین نے عبدالقادر بلوچ کے دیئے ہوئے نام پڑھنے سے قبل پیپلز پارٹی میں تمام افراد کو خوش آمدید کہا۔
اس کے بعد بلاول بھٹو نے کاغذ پر لکھے نام پڑھنا شروع کردیے، اس دوران وہ ایک نام غلط لے گئے تو عبدالقادر بلوچ ان کی تصحیح کی۔
اس پر بلاول بھٹو نے کہا عبدالقادر صاحب آپ نے جو لکھ کر دیا ہے میں تو وہی پڑھ رہا ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میری ہینڈ رائٹنگ بری ہے اور عبدالقادر بلوچ صاحب آپ کی ہینڈ رائٹنگ بھی بری ہے۔
Comments are closed.