جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلاول بھٹو، آصف زرداری کی فیملی کے ساتھ تصویر سامنے آگئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی فیملی کے ساتھ تصویر سامنے آگئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے انٹرویوکے بعد بلاول بھٹو زرداری کے دبئی چلے جانے سے پیدا ہونے والی سیاسی چہ مگوئیوں نے دم توڑ دیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے دبئی میں فیملی ری یونین کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ تصویر میں فریال تالپوراور بختاور بھٹو بھی موجود ہیں۔

اس سے قبل بلاول بھٹو نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی تھی، جس میں صنم بھٹو، بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.