وفاقی کابینہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 11 وزراء اور 1مشیر شامل ہوگا، پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری برطانیہ جارہے ہیں، واپسی پر وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں نوید قمر کامرس، شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی، عبدالقادر پٹیل وزارت قومی صحت اور مرتضیٰ محمود صنعت پیداوار کے وزیر ہوں گے۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شازیہ مری کو چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا عہدہ دینے کا امکان ہے جبکہ خورشید شاہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ساجد طوری کو وزارت سمندر پار پاکستانیز اور عابد بھیو کو وزارت نجکاری کا قلمدان دیا جائے گا، اسی طرح احسان مزاری وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہوں گی، مصطفیٰ نواز کھوکھر وزیر مملکت قانون و انصاف جبکہ قمر زمان کائرہ مشیر برائے امور کشمیر ہوں گے۔
Comments are closed.