بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلامعاوضہ پی ایس ایل کھیلنے کو تیار ہوں، گیرہارڈ ایرسمس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کھیلنے والی نمیبیا کی ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایرسمس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ 

وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا کھلاڑیوں کی کیٹیگری تبدیلی پر تبصرہ مناسب نہیں ہے

واضح رہے کہ گیرہارڈ ایرسمس کی قیادت میں نمیبیا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا جہاں اس نے اسکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی کی جانب سے کامران اکمل کا بیان شیئر کیا گیا، جس میں انہوں نے پی ایس ایل 7 میں سلور کیٹیگری میں منتخب ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اس پر نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایرسمس نے جواب میں تحریر کیا کہ انہیں منتخب کرلیا جائے۔ 

ساتھ میں ایرسمس نے یہ بھی لکھا کہ میں بلامعاوضہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے کو تیار ہوں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.