پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کا جائے وقوع سے فرار ہونے تک کا ڈیجیٹل میپ تیار کر لیا گیا ہے۔
تحقیقات سے متعلق پولیس نے بتایا ہے کہ جیو فینسنگ کی مدد سے ڈیڑھ لاکھ موبائل نمبرز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔
پولیس کے مطابق کیس میں 520 مشتبہ نمبر شارٹ لسٹ کیے گئے، موہنی روڈ اور گرد و نواح سے 50 سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئیں۔
پولیس نے کہا کہ کیمروں کے ڈی وی آرز فارنزک آڈٹ کے لیے بھجوا دیے ہیں، حملہ آوروں کا جائے وقوع سے فرار ہونے تک کا ڈیجیٹل میپ تیار کر لیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جارہی ہیں، شوٹرز کو اسلحہ فراہم کرنے والے افضل پٹھان کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا۔
Comments are closed.