مسلم لیگ نون کے رہنما و ایم پی اے بلال یاسین پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں جن میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے پستول پر لگے نمبرز سے چھیڑ چھاڑ کی۔
لاہور پولیس کو گزشتہ شام جائے وقوع کے نزدیک سے مذکورہ پستول ملا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پستول سے فنگر پرنٹس ضائع ہو گئے ہیں جبکہ گولیوں پر موجود انگلیوں کے نشانات کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بلال یاسین پر حملے میں استعمال ہونے والا پستول دیسی ساخت کا ہے، جس پر لگے نمبرز کے ذریعے مالک کی شناخت مشکل ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پستول پر لگے نمبرز کو ٹمپرڈ کیا گیا ہے، ملنے والے اس 9 ایم ایم پستول کے میگزین سے 9 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل سابق کونسلر میاں اکرم سے ملنے کے لیے جاتے ہوئے بلال یاسین پر لاہور میں موہنی روڈ کے علاقے میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔
میاں اکرم کے گھر کے باہر بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے بلال یاسین پر فائرنگ کی تھی، جنہیں ایک گولی پیٹ اور دوسری بائیں ٹانگ پر لگی تھی۔
حملہ آوروں نے جینز کی پینٹ اور جیکٹس پہن رکھی تھیں جو حملے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے تھے۔
Comments are closed.