انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رکنِ پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملہ کیس کے مرکزی ملزم میاں حسیب وکی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
کیس کی سماعت لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، جس مین عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
خیال رہے کہ31 دسمبر2021 کو بلال یاسین پر موہنی روڈ پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
بلال یاسین پر حملہ کرنے والے موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ہو گئے تھے۔
Comments are closed.