مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی بلال یاسین نے کیس منتقلی کی لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی۔
عدالتِ عالیہ نے واپس لینے کی بنا پر درخواست خارج کر دی۔
بلال یاسین نے انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر 3 سے کیس کی منتقلی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
بلال یاسین کے وکیل کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ عدالت ملزمان کو فائدہ دینا چاہتی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ بے بنیاد الزامات نہ لگائے جائیں، عدالتوں کو کام کرنے دیں۔
واضح رہے کہ بلال یاسین 31 دسمبر کو لاہور میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔
Comments are closed.