یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اپنے لوگوں اور شہروں کو بچانے کیلئے یوکرین کو بغیر کسی پابندی کے فوجی امداد کی ضرورت ہے، بالکل اسی طرح جیسے روس یوکرین خلاف پابندیوں کے بغیر مکمل ہتھیار کا استعمال کررہا ہے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے نیٹو نمائندوں سے بات کرتے ہوئے زیلنسکی نے شکوہ کیا کہ نیٹو نے ابھی تک یہ نہیں دکھایا کہ اتحاد لوگوں کو بچانے کیلئے کیا کرسکتا ہے۔
زیلنسکی نے دعویٰ کیا کہ آج صبح روس نے یوکرین پر فاسفورس بم استعمال کیے، جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔
یوکرین کے صدر نے روس سے مقابلے کیلئے نیٹو سے مزید فوجی تعاون کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
Comments are closed.