پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

بغیر نمبر پلیٹ گاڑی عمران خان کی رہائشگاہ میں جانے سے روک لی گئی

بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ میں لے جانے سے روک لی گئی۔

پولیس نے کہا کہ اندر سے اجازت ملنے اور مکمل چیکنگ تک گاڑی نہیں جانے دے سکتے۔

گاڑی روکنے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی ہے۔

عمران خان کی رہائش گاہ سے اجازت ملنے پر گاڑی کو اندر جانے دیا گیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے۔

عدالتِ عالیہ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر مختلف دستخط کی وضاحت کے لیے عمران خان کو آج دوپہر 2 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دے رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.