اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایف آئی آئے نے آج علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔
اس سے قبل 12 ستمبر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے علی وزیر کو آج (15 ستمبر کو) عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.