اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں میں بغاورت پر اکسانے کے مقدمے میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف شہباز گل کی درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کی تعیناتی قانون کے مطابق قرار دے دی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ٹرائل کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ چیف کمشنر کی درخواست پر وزارت داخلہ نے راجہ رضوان عباسی کو اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا، کریمنل پروسیجر کوڈ کی سیکشن 492 کے تحت اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا جا سکتا ہے۔
اسپیشل پراسیکیوٹر کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کو مرضی کا وکیل کرنے کا حق ہے، مرضی کے پراسیکیوٹر کے انتخاب کا نہیں۔
Comments are closed.