ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
جج طاہرعباس سِپرا نے فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی۔
پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کے ریکارڈ کی مصدقہ نقول وکیل صفائی کو دی گئیں۔
فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل فرید کے ہمراہ جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر محمد علی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔
Comments are closed.