بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بعض بینک خواتین کو ملازمت دینے سے ہچکچا رہے ہیں، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل کا کہنا ہے کہ بعض بینک خواتین کو ملازمت دینے سے ہچکچا رہے ہیں، 2023 تک بینکنگ سیکٹر میں خواتین کی ملازمت میں اضافے کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

’ایمپلائر آف چوائس‘ جینڈر ڈائیورسٹی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ 2023 کے آخر تک بینکنگ سیکٹر میں خواتین کی ملازمت میں 7 فیصد اضافہ ہوسکے، لیکن بعض بینک خواتین کو ملازمتیں دینے سے ہچکچا رہے ہیں، ایسے بینکوں کا موقف ہے بینکنگ سیکٹر میں خواتین کا کوئی کردار نہیں۔

سیما کامل نے کہا کہ کمرشل بینکوں کو پابند نہیں کیا جاسکتا کہ وہ خواتین کو ملازمتیں دیں۔

اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل کے صدر محمد اورنگزیب نے کہا کہ خطے کے دیگر ملکوں سے مقابلے کے لیے خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔

تقریب میں موجود مشرف حئی نے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے لیکن اس کی کہانی کا مرکزی خیال خواتین کو ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.