بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بطور مسلمان ہم پر فرض ہے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھیں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں اسلام کا امن اور انسانیت کا پیغام دنیا میں پھیلے، قائد عوام کے دور میں پاکستان پوری امت مسلمہ کی قیادت کرتا تھا، آج بھی کرسکتے ہیں، اسلام واحد مذہب ہے جو تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، بطور مسلمان ہم پر فرض ہے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھیں۔

کراچی میں دعوت اسلامی کی شجر کاری مہم کا باغ ابن قاسم میں افتتاح کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جہاں بھی عوام کو ضرورت پڑی دعوت اسلامی نے کام کیا، سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر بھی مہم میں تعاون کریں گے۔

تقریب میں دعوت اسلامی کی شوریٰ کے رکن مولانا امین عطاری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ایڈمسنٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر بھی موجود تھے۔

مہم کے دوران 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، سات ہزار باغ ابن قاسم میں لگائے جائیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا چاہتے ہیں اسلام کا امن اور انسانیت کا پیغام دنیا میں پھیلے، اسلام واحد مذہب ہے جو تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.