پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بشیر میمن کے انکشافات نے ملک میں جاری احتساب کا پول کھول دیا۔
اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان نے ایک سرکاری افسر کو غیر قانونی احکامات دیئے، سرکاری افسر کو غیر قانونی احکامات پر عمل کرنے پر مجبور کرنا جرم ہے۔
Comments are closed.