پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کر دی۔
سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بشیر میمن کو مسلم لیگ ن سندھ کا صدر بنا دیا گیا ہے۔
سابق ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔
ن لیگ میں شمولیت پر بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023ء کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا۔
استقبالیہ کمیٹی نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے لیے سندھ کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔
دونوں تقرریوں سے متعلق ن لیگ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.