ڈائیوسیس آف کراچی و بلوچستان بشپ فریڈرک جان، ڈائیوسیسن ایگزیکٹیو کمیٹی، کلر جی اور شرکائے کلیساء چرچ آف پاکستان نے سوئیڈن میں پیش آنے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں کل جمعرات 6 جولائی کو شام 4 بجے ہولی ٹرینٹی کیتھیڈرل کمپاؤنڈ، عبداللّٰہ ہارون روڈ، صدر، کراچی میں پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، انسانیت کے لیے دلی درد اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھنے والے مختلف کلیساؤں کے خُدام و اراکین پریس کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
Comments are closed.