لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
خاور مانیکا کی رہائی سے متعلق درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت عدالت نے خاور مانیکا کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے اُن کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے خاور فرید مانیکا کو قبرستان کی زمین پر قبضے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.