استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ڈائری بنی گالا سیکریٹریٹ کا ’بلیک باکس‘ ہے۔
اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیوٹی باکس کی بجائے بلیک باکس نے اندر کی کہانی کھول دی، ڈائری میں ان کے اپنے ہاتھ سے لکھی ہدایات نے ہمارے دعووں کو سچ ثابت کر دیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ہدایات پر بنی گالا کے ساتھ پورے ملک کو چلایا گیا، ڈائری والی سرکار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سرکار کا خوب تختہ الٹایا ہے۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ کبھی جنتری کبھی زائچے اور کبھی ڈاٸری پی ٹی آئی سیاست کا کل خلاصہ ہے۔
Comments are closed.