جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کے لیے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

 بشریٰ بی بی کی درخواست پر جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیرِ اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.