چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت کے جرمانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔
عمران خان کی اہلیہ نے اپیل میں چیف سیکریٹری، وفاقی اور صوبائی سیکریٹری داخلہ، آئی جی اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔
اپیل میں کہا گیا کہ عدالت نے بشریٰ بی بی کی زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خلاف درخواست مسترد کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ نے قرار دیا کہ عدالتی وقت ضائع کرنے پر 1 لاکھ جرمانہ کیا جاتا ہے۔
بشریٰ بی بی کی اپیل میں استدعا کی گئی کہ 20 اپریل کے سنگل بینچ کے جرمانہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ جسٹس طارق سلیم نے بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وکیل کو جرمانہ کیا تھا۔
Comments are closed.