بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

بھکر سے کراچی جانے والی بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ کنڈیکٹر نے بس میں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بھکر سے کراچی جارہی تھی، خاتون نے جام پور پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے بس کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔

سر سید ایکسپریس کے سیکیورٹی گارڈز پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون تحقیقات کے دوران اپنے بیان سے منحرف ہو گئی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.