منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

بسنت منانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد نے کہا ہے کہ پولیس بسنت منانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خونی کھیل سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران پتنگ فروشوں کا محاسبہ کریں۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ پتنگ بازوں کو پکڑنے کےلیے تمام لاجسٹک انتظامات مکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈرونز کی مدد سے بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.