بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بسمہ معروف کو قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ویمن ایشیاء ٹی ٹوئنٹی کپ میں ٹیم کی قیادت کے لیے آل راؤنڈر ندا ڈار مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کے بغیر اسکواڈ کے لیے ٹرائلز میچز کروائیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ ویمن ایشیاء کپ 2022 بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم 28 ستمبر کو روانہ ہو گی۔

ایشیاء کپ یکم اکتوبر سے 16 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، جس میں بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.