بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بستر والا پرتعیش باتھ روم، کرایہ 88 ہزار روپے

کینیڈا میں ایسا پرتعیش باتھ روم بنایا گیا ہے جس میں رہنے کا کرایہ 88 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

باتھ روم میں ایک آرام دہ بستر بھی بنایا گیا ہے جس کے بچلے حصے میں درازیں بھی موجود ہیں جبکہ بستر سے کچھ فاصلے پر نہانے دھونے کی گہ بھی موجود ہے۔

باتھ روم میں سفید ماربل ٹائلیں لگائی گئی ہیں جسے بہت صاف ستھرا رکھا گیا ہے۔

یہ باتھ روم، سادگی، خوبصورتی اور اچھوتے پن کا ایک مجموعہ ہے لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود کیا یہ اس قابل ہے کہ اس کا اتنا زیادہ کرایہ دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.