بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بزرگ شہری پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا سائٹس پر کل سہ پہر سے ایک ویڈیو وائرل ہے جسے دیکھ کر صارفین طیش میں آ گئے ہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں ایک بزرگ شہری کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

یہ وائرل ویڈیو نجی ٹی وی چینل کے نامور صحافی کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ  سے بھی شیئر کی گئی اور ٹوئٹ کے کیپشن میں دعویٰ کیا گیا کہ اس بزرگ شہری نے سندھ حکومت کے خلاف بیان دیا تھا کہ ہمیں امداد نہیں مل رہی، صحافی کے جعلی اکاؤنٹ نے انسانیت کے ناطے اس بزرگ کی مدد کی اپیل بھی کی۔

اس ویڈیو کو اب وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ٹھیک ہے آپ کو ہماری شکلیں اچھی نہیں لگتی نام بھی اچھے نہیں لگتے، ڈر کر معافی مانگنے کے بجاۓ سولی پر چڑھ جانا بھی اچھا نہیں لگتا مگر سچ تو بولیں۔

ناصر حسین شاہ کا مزید لکھنا ہے کہ یہ ویڈیو بورے والا پنجاب کی ہے اور اس وقت کی ہے جب آپ کے چہیتوں کے دور میں جب اس بزرگ پر ایک الزام کے بعد تشدد کیا گیا، آپ کا جھوٹا پروپیگنڈہ ہمیں ہرا نہیں سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.