بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بزدلانہ حملے پاک فوج کے بہادر جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے: شیری رحمٰن

وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے بھی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پاک فوج  کے بہادر جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر…

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور خرم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.