hookup Cragsmoor New York dog screening hookup to laptop 4 foot by 8 foot solar panel hookup dailydot hookup app hookup Stafford CT whisper hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بزدار گورنر کو اسمبلی توڑنے کا کہہ سکتے ہیں: ذرائع

سردار عثمان بزدار پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، وہ کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کابینہ اجلاس کے بعد گورنر پنجاب کو اسمبلی توڑنے کا کہہ سکتے ہیں۔

عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اسپیکر کو جو خط لکھا وہ مجھے موصول ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ قانونی ایشوز ہیں، لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد ہی کچھ کہہ سکوں گا۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے پنجاب کابینہ کی بحالی کے بعد وزراء بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

پنجاب اسمبلی پہنچنے والے وزارء میں میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر مراد راس،میاں محمود الرشید،عنصر مجید نیازی، اخلاق احمد، باؤ رضوان حسین بہادر دریشک، محسن لغاری اور یاسمین راشد شامل ہیں۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

اس سے قبل آج گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا تھا۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا خط موصول ہو گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے تصدیق کی ہے کہ گورنر کا مراسلہ انہیں موصول ہو گیا ہے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو لکھے گئےاپنے خط میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔

خط میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں، انہوں نے استعفیٰ وزیرِاعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ کیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ صدر مملکت فوری رینجرز کی نفری گورنر ہاؤس بھجوائیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیرِ اعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے، وزیرِ اعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو فوری پنجاب کابینہ کا اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی تھی۔

پی ٹی آئی کے دعوے کے مطابق پنجاب کابینہ کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں عثمان بزدار کی زیرِ صدارت ہونے والا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.