پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ترکی کے قومی دن کی ترک صدر طیب اردوان اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
یہ مبارک باد وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان میں ترک سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل کے نام تہنیتی پیغام میں دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے قومی دن کے موقع پر اپنے بھائیوں کی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہیں۔
سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا تہنیتی پیغام میں یہ بھی کہنا ہے کہ ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔
Comments are closed.