اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترین گروپ کے رہنماؤں نے ملاقات کی اور بزدار کو ہٹانے کے لیے تعاون مانگ لیا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے گروپ ارکان سے جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب کےمعاملات پرگفتگو کی گئی، ملاقات میں نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عون چودھری، طاہر رندھاوا، عبدالحئی دستی اور عمران شاہ بھی شریک ہوئے۔
ترین گروپ نے پنجاب میں عدم اعتماد تحریک اسمبلی میں دینے سے متعلق سوال کیا گیا، جس کے جواب میں پرویز الہٰی نے کہا کہ ابھی عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع نہیں ہوئی۔
ترین گروپ کے ارکان نے کہا کہ پنجاب تباہ ہوچکا ہے، عوام کے مفاد کے لیے سامنے آنا ہوگا، ہم عثمان بزدار کو ہٹانے نکلے ہیں، ہمارا ساتھ دیاجائے۔
اعلامیے کے مطابق ترین گروپ اور چوہدری پرویزالہٰی کا رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، ترین گروپ کے رہنما جلد چوہدری شجاعت سے بھی ملاقات کریں گے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں رابطےجاری رہیں گے۔
Comments are closed.