وزیراعظم کی ٹیم کے اہم کھلاڑی ’وسیم اکرم پلس‘ کے استعفیٰ پر سوشل میڈیا پر ہر جانب میمز کا طوفان تو برپا تھا ہی لیکن ان کے کچھ چاہنے والے انہیں اچھے الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کر رہے ہیں۔
پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر نمبر ون ٹرینڈ پر موجود ’عثمان بزدار‘ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی بڑی تعداد انہیں ایک اچھے نوٹ پر خدا حافظ کررہے ہیں۔
اسی مناسبت سے سرائیکی شاعری پڑھتے ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں انہیں یہ پڑھتے سُنا جاسکتا ہے۔
جیڑھے دیوانہ ساکوں سڈیندن
اوہے پیمبر ساکوں منیسن
جڈاں شرافت دی رسم چلسی
جڈاں محبت رواج بنڑسی
سرائیکی کے اس شعر کا اردو ترجمہ یہ ہے۔
جو ہمیں دیوانہ بولتے ہیں
وہی ہمیں پیامبر مانیں گے
جب شرافت کی رسم چلے گی
جب محبت رواج بنے گی
ویڈیو کے آخر میں انہیں’اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو، پاکستان زندہ باد‘ کہتے سُنا جاسکتا ہے۔
’ عثمان بزدار‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کوئی انہیں دلوں کا وزیراعلیٰ کہہ رہا ہے تو کسی نے انہیں قومی ہیرو قرار دیا۔
چاہنے والوں کا بزدار کو شاندار الواداع کہتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ بزدار نے ثابت کردیا کہ وہ لیجنڈ ہیں، وسیم اکرم پلس، آپ ہمیں بہت یاد آئیں گے ۔
Comments are closed.