پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے موجودہ سیاسی صورتِ حال میں اراکینِ صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں تیز کر دی ہیں۔
انہوں نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کی ہے جن میں لطاسب ستی، پیر مختار اور محی الدین شامل ہیں۔
’’ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے‘‘
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ شکست خوردہ عناصر کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی، اپوزیشن کی سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔
سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک میں انارکی اور انتشار پیدا کرنے والے شرمندہ ہوں گے۔
’’ اپوزیشن کو اس بار بھی ہزیمت کا سامنا ہو گا‘‘
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور متحد رہیں گے۔
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح اس بار بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Comments are closed.