بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بری ہونے پر مریم نواز سے بھی زیادہ خوش کون تھا؟

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کو ’سوئٹ‘ قرار دے دیا۔

گزشتہ روز مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 4 سال بعد پاسپورٹ ملنے کے بعد شام اہم ترین پریس کانفرنس کی۔

اس دوران انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کرنے سے قبل مریم نواز کو عدالت سے باعزت بری ہونے پر مبارکباد دی۔

قاسم نامی صحافی کی خوشی دیکھ کر مریم نواز بھی مسکرا دیں، مریم نواز نے صحافی کا پرجوش لہجہ دیکھتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ میرے باعزت بری ہونے کی خوشی آپ کو مجھ سے زیادہ ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے 4 برسوں بعد اپنا پاسپورٹ ملنے کی خوشی دال چاول کھا کر منائی۔

جس پر صحافی کا کہنا تھا کہ جس بالکل کچھ ایسا ہی ہے۔

مریم نواز شریف نے اپنی پریس کانفرنس سے لیا گیا جیونیوز کا یہ کلپ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے جس کے کیپشن میں ا’نہوں نے لکھا ہے کہ ’یہ بہت سوئٹ تھا‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.