بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بریک ڈاؤن معمولی واقعہ نہیں تھا، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن معمولی واقعہ نہیں تھا، کراچی سے فیصل آباد کے علاقوں میں شٹ ڈاؤن ہوا۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ فیصل آباد، ملتان، سکھر، حیدرآباد اور بلوچستان کو انرجائز کیا گیا ہے، اس وقت ملک میں بجلی کی ترسیل اور پیدا وار معمول کے مطابق جاری ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ کسی جگہ بھی ٹرانسمیشن میں خرابی کی وجہ سے شٹ ڈاؤن نہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقے بھی اب بجلی کے سسٹم سے منسلک ہیں، بریک ڈاؤن کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پیر تک ملنے کی امید ہے، جن علاقوں میں سیلاب کا پانی تھا، ان علاقوں کی بجلی بھی بحال کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بلیک آؤٹ نہیں، بریک ڈاؤن کو آدھے حصے تک محدود رکھا گیا، بریک ڈاؤن کے بعد قلیل مدت میں بجلی کا سسٹم بحال کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جون کے مقابلے میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے 70 پیسے کمی آئی ہے، تھر میں اتنا کوئلہ ہے کہ ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، چھ سے سات ماہ میں تھر سے حیدر آباد تک ریلوے کی نئی لائن لگائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت آئی تو گوجرانوالہ ڈویژن کی تقسیم کے فیصلے کو واپس لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.