ہفتہ 19؍ذوالحجہ 1444ھ8؍جولائی 2023ء

بریسٹ فیڈنگ قانون میں تبدیلی نہیں کریں گے، محکمہ صحت سندھ

 وزیرِصحت سندھ ڈاکٹر عزرا پیچوہو کی جانب سے بریسٹ فیڈنگ قانون کے مسودے میں تبدیلی سے انکار کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق بی بی فوڈ انڈسٹری کے نمائندوں کی وزیرصحت سندھ سے ملاقات چند دن قبل ہوئی تھی، ملاقات کے دوران وزیرِ صحت نے صوبائی کابینہ سے منظور شدہ بریسٹ فیڈنگ قانون میں تبدیلی کرنے سے انکار کیا ہے۔

حکام کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت فارمولا دودھ صرف میڈیکل اسٹورز پر فروخت ہو سکے گا، مجوزہ قانون کے تحت 36 ماہ تک بچوں کے دودھ کو فارمولا دودھ سمجھا جائے گا۔

حکام کے مطابق پاکستان ہر سال 40 کروڑ ڈالر کا فارمولا دودھ درآمد کرتا ہے۔

حکام کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت فارمولا دودھ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر فروخت نہیں ہوگا اور بی بی فوڈ انڈسٹری کے نمائندے انفینٹ فیڈنگ بورڈ میں نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ سندھ کا بریسٹ فیڈنگ قانون عالمی ادارہ صحت اور ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی گائیڈ لائنز کے تحت ترتیب دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.