برطانیہ کے شہر برمنگھم میں عوام نے ٹریفک پولیس کے 2 افسران کو انتہائی بے دردی سے مارا پیٹا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برمنگھم میں منگل کے روز پیش آیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کی ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے وہ شہر کے علاقے اسپارک بروک کے اسٹریٹ فورڈ روڈ کے قریب ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریوں کی جانب سے ایک سڑک کے کنارے پر 2 ٹریفک وارڈنز پر وحشیانہ انداز میں حملہ کیا گیا۔
ویڈیو کے مطابق ان میں سے ایک ٹریفک وارڈن کے چہرے پر گھٹنوں سے وار کیے گئے جبکہ دوسرے کا سر پکڑ کر زور زور سے مارا گیا۔
Comments are closed.