روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس برلن سے اپنے سفارتی عملے کی بڑے پیمانے پر بےدخلی پر ردعمل دے گا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ جرمن حکام نے ایک بار پھر روسی سفارتی مشن کے ملازمین کی بےدخلی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمنی کے یہ اقدامات روس جرمن تعلقات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
روس بھی ماسکو سے جرمن سفارتی عملے کو بےدخل کرے گا اور ان کی تعداد محدود کرے گا۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے برلن سے بے دخل ہونے والے روسی سفارتی عملے کی تعداد نہیں بتائی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی جرمنی اور روس نے ایک دوسرے کے سفارتی عملے کے 40 40 ارکان کو ملک بدر کیا تھا۔
Comments are closed.