سابق افغان آرمی چیف آف اسٹاف ولی محمد احمد زئی کی افغانستان سے نکلنے کیلئے کابل ایئرپورٹ پر قطار میں کھڑے انتظار کرتے تصویر منظر عام پر آگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولی محمد احمد زئی قمیص شلوار زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ کندھے پر رومال بھی ڈال رکھا ہے۔
طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد حامد کرزئی ایئرپورٹ پر ملک سے جانے والے خواہشمند افراد کا رش لگا ہوا ہے، اسی رش میں کھڑے سابق افغان آرمی چیف بھی موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر سابق افغان آرمی چیف کی وائرل ہونے والی تصویروں میں سے ایک میں تو وہ منتظر کھڑے ہیں جبکہ ایک میں وہ وہیں ہجوم میں نیچے زمین پر بیٹھے دکھائی دے رہیں۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ طالبان کی افغانستان میں فتوحات کا آغاز ہوا تو صدر اشرف غنی نے 11 اگست کو آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا تھا۔
Comments are closed.