انگلستان کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر جوناتھن وین ٹم نے کہا ہے کہ 16 سال سے زائد عمر افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کی سفارش کی ہے۔
لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ڈاکٹر جون رین اور پروفیسر وی شن لم کے ساتھ بریفنگ کے موقع پر انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے دوسری ڈوز کی سیفٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اجازت دی جائیگی۔
برطانوی حکومت کے سائنسی امور کے مشیروں نے 16 سال سے زائد عمر افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ 12 سے15 برس کے بچوں کو ویکسین لگوانے کا فی الحال نہیں کہا جارہا۔
پروفیسر وی شن لم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12 برس سے زائد عمر کے صرف ان بچوں کو ویکسین دی جائے گی جو خطرے کا شکار ہوں۔
Comments are closed.