برطانوی کاؤنٹی سرے میں ایک گھر سے 10 سالہ بچی سارہ کی لاش ملنے کے معاملے پر والدہ اولگا شریف کا بیان سامنے آگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اولگا عرفان شریف کی سابقہ بیوی ہے، دونوں کی 2009ء میں شادی ہوئی اور 2017 میں طلاق ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ اور اُس کا 13 سالہ بھائی والد عرفان شریف کے ہمراہ سرے میں رہتے تھے۔
اولگا شریف نے کہا کہ سارہ کے معاملے پر باپ کو سامنے آکر وضاحت کرنی چاہیے، پولیس عرفان شریف کی تلاش کا احسن اقدام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سارہ بہت خوبصورت بچی تھی، یقین نہیں آتا کہ وہ اب نہیں رہی، امید ہے سارہ کی تدفین پولینڈ میں ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اولگا نے اس سے قبل کہا تھا کہ والد کے زیر اثر رہنے سے سارہ کا رویہ بدل گیا ہے۔
Comments are closed.