برطانوی وزیر داخلہ کی برطانوی پاکستانیوں سے متعلق بیان پر حکمراں جماعت سے آواز اٹھنے لگی ہے۔
اس حوالے سے برطانوی ٹوری بیرونس سعیدہ وارثی نے ہوم سیکرٹری کے بیان کو نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خط کی حمایت کرتی ہوں جس میں ہوم سیکرٹری کے تبصرے کو نسل پرستانہ قرار دیا گیا۔
سعیدہ وارثی کا مزید کہنا تھا کہ ایک پارلیمنٹرین سے متعلق ایسا تبصرہ کرتے ہوئے بہتر محسوس نہیں کر رہی۔ کسی بھی پس منظر کے افراد ہم جنس پرستی کے مخالف اور نسل پرست ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی حکومت کی نسل پرستی واضح نظر آتی ہے۔ بھارت میں عیسائی، دلت اور مسلمانوں کو نسل پرستی کا سامنا ہے۔
سعیدہ وارثی نے کہا کہ ہوم سیکرٹری کو اپنے الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔
Comments are closed.