برطانیہ کے ڈپٹی وزیراعظم ڈومینک راب نے استعفیٰ دے دیا، ان پر عملے سے نامناسب سلوک کے الزامات تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بطور وزیر ڈومینک راب کے خلاف عملے کو ڈرانے دھمکانے کی 8 شکایات تھیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انویسٹی گیٹر ایڈم ٹولی نے گزشتہ روز اس حوالے سے رپورٹ وزیراعظم رشی سونک کو دی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈومینک راب ڈپٹی وزیراعظم کے علاوہ وزیر انصاف بھی تھے اور 3 سرکاری محکموں کی جانب سے اپنے رویے کے بارے میں شکایات کے بعد انکوائری کی زد میں تھے۔
Comments are closed.